تعمیراتی صنعت کا ماحولیاتی اثر بہت بڑا:سینیٹر شیری رحمان

 تعمیراتی صنعت کا ماحولیاتی اثر بہت بڑا:سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار، خصوصی رپورٹر)چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا پاکستان کی تعمیراتی صنعت کا ماحولیاتی اثر بہت بڑا ہے جس میں سالانہ 49.6 ملین ٹن فضلہ پیدا ہوتا ہے ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سیمنٹ انڈسٹری میں کوئلے سے 49 فیصد کاربن کا اخراج ہوتا ہے ، شہری علاقوں میں تیز رفتار نقل مکانی سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے ، جیکب آباد اور دادو میں درجہ حرارت 53ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے ، پاکستان کا فضائی معیار تیزی سے خراب ہو رہا ہے ، 2024 میں پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے آلودہ ملک تھا، دریائے سندھ دنیا کا دوسرا سب سے آلودہ دریا بن چکا ہے ، پلاسٹک ہماری ندیاں بلاک کر رہا ہے ، سبز عمارت کے کوڈز کے نفاذ کیلئے ماحولیاتی ایجنسیوں کو خودمختار اور مضبوط بنانا ضروری ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایس ڈی پی آئی کے مشاورتی ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اکبر محمود زیدی نے خبردار کیا اسلام آباد میں وسائل کے بے دریغ استعمال سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے قدرتی ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ ای ڈی ایس ڈی پی آئی عابد قیوم سلہری، ماہرین کامران خان ممتاز، ڈاکٹر سعید احمد نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں