وزیر ریلوے سے اماراتی سفیر کی ملاقات، تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے پاکستان میں تعینات یو اے ای کے سفیر احمد الطحیری نے ملاقات کی اور نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
سفیر نے کچھی بولان میں پنیر ریلوے سٹیشن کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر حملہ اور ٹرین ہائی جیک کرنے کے بعد مسافروں کو یرغمال بنانے پر افسوس کا اظہارکیا۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور ریلوے پراجیکٹس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری پید ا ہو رہی ہے ۔ احمد الطحیری نے کہا دونوں ملکوں کی دو ستی لازوال اور اخوت اور محبت کے رشتے بہت مضبوط ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات کے امور اور ریلوے کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے ۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور وسعت دینے پر اتفاق کیا۔