وزیراعظم جلد انڈسٹری کیلئے مراعات کا اعلان کرینگے :مشیر صنعت

وزیراعظم جلد انڈسٹری کیلئے مراعات کا اعلان کرینگے :مشیر صنعت

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 حکومتی معیشت کے استحکام، صنعتی ترقی اور کاروباری سہولت کاری کے عزم کا اظہار کیااور کہا وزیراعظم جلد صنعتی شعبے کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کریں گے ، بجلی کے نرخوں میں رعایت کے منصوبے سے مشکلات کا شکار صنعتوں کی منظم بحالی کا فریم ورک فراہم کیا جائے گا۔ ہارون اختر نے کہا پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کر دیا گیا جو کاروباری طبقے کیلئے بڑی سہولت ہے ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخی بلندی کو چھو لیا جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں