روح کی بیداری کیلئے قرآن و سنت سے استفادہ کرنا ہوگا:حافظ اشراق

تربیلاغازی(نامہ نگار)سینئر صدر اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حافظ اشراق نے کہا روزہ اور قرآن متقین کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہیں۔۔۔
ظاہری تعلیم و تربیت کے ساتھ روحانی تربیت انتہائی ضروری ہے ،جس طرح ہم ظاہری وجود کی صفائی اور پاکیزگی کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح قلب کی صفائی اور روح کی بیداری بہت ضروری ہے ،جس کیلئے ہمیں قرآن و سنت سے استفادہ کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے فضائل رمضان و نزول قرآن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔