شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 3ملزم گرفتار،چھینے گئے 17لاکھ برآمد

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد پولیس انسداد رابر ی و ڈکیتی یو نٹ کی ٹیم نے شہر یو ں کولو ٹنے والے منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتارکرکے چھینے گئے 17لاکھ روپے برآمد کر لیے ۔
گرفتار ملزمان کی شناخت رجب علی، نا صر خان اور عمران کے نام سے ہو ئی ہے ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ڈی آئی جی نے کہا شہری کسی مشکو ک چیز یا سرگر می کی متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن پکار- 15 پر فوری اطلا ع دیں۔