وکلا ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں:وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور انہیں وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد دی۔۔۔
سردار یوسف نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وکلا آئین پاکستان کے سیکشن 295 سی کے تحت ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں، ملک میں جمہوریت کے استحکام، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں وکلا اور بار ایسوسی ایشنز کا کردار انتہائی اہم ہے ، وکلا معاشرہ کا اہم طبقہ ہے جو عوام کو انصاف کی فراہمی اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کیلئے گرانٹ کا چیک صدر بار حافظ نسیم کو دیا۔