سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت ،تشدد ، گاڑی تباہی کا شکار

سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت ،تشدد ، گاڑی تباہی کا شکار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سرکاری گاڑی بھی تباہی کا شکار بنا دی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ڈاکٹر رضوان رمضان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ چھوٹی 79 کے قریب سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف تھے اس دوران ملز موں نے انہیں قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ مبینہ طور پر ان کی سرکاری گاڑی بھی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے تباہی کا شکار بنا دی گئی۔ اس دوران ان کی جیبوں سے 90 ہزار روپے سے زائد مالیت کی نقدی، موبائل اور دیگر سامان بھی چوری کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں