جڑانوالہ :ایم سی مڈل سکول میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ایم سی مڈل سکول میں اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک تصور نے سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر اساتذہ و دیگر عملہ نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد فیاض اختر وسیرنے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ایم سی مڈل سکول میں مہم کا افتتاح پودا لگا کر کیا، تعلیمی اداروں میں طالب علموں نے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیا اور پودے لگائے ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک تصور نے سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر شجرکاری کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے بھی دعائیں کی گئی