حافظ آباد:عملہ کی غفلت ،کھلے گٹر علاقہ مکینوں کیلئے خطرہ
![حافظ آباد:عملہ کی غفلت ،کھلے گٹر علاقہ مکینوں کیلئے خطرہ](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468098_26624838.jpg)
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) حافظ آباد کے محلہ رحمت آباد میں گلہ مسجد طٰہ والے میں میونسپل کمیٹی کے عملہ اور افسر وں کی غفلت اور لاپروا ئی سے کھلے گٹر اور مین ہول علاقہ مکینوں کے وبال جان بن گئے ۔
مذکورہ گٹروں کے کھلے رہنے سے کسی بھی وقت یہاں پر کوئی بڑاجانی نقصان ہوسکتاہے ۔علاقہ مکین کئی بار کمیٹی کے عملہ کو اس بارے آگاہ کرچکے ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گٹروں اور کھلے مین ہول سے بچوں کے گرنے کے خطرات ہمہ وقت منڈلارہے ہیں جبکہ اب تک ان گٹروں کے کھلے رہنے سے کئی افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ گٹروں کے ڈھکن رکھ کر علاقہ مکینوں کو کسی بڑے جانی نقصان سے بچایا جائے ۔