دھوا ں چھوڑنے والی 100 سے زائد گاڑیوں کے چالان
![دھوا ں چھوڑنے والی 100 سے زائد گاڑیوں کے چالان](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468100_55944897.jpg)
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائیاں،دھوا ں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف جنرل بس سٹینڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر آپریشن کیا گیا ۔
سیکرٹری ڈی آر ٹی اے مصطفی انصاری نے ٹیموں کے ہمراہ موقع پر ہی دھواں چھوڑنے ،بغیر رووٹ پر مٹ اور ایل پی جی سلنڈر کا ستعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔70گاڑیوں کے سلنڈرز اتار کر انہیں بند کیا گیا جبکہ 60 سے زائد رکشوں کو بھی بند کیا گیا جبکہ 100سے زائد گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے مصطفی انصاری کا کہنا ہے کہ پہلے تمام ٹرانسپورٹرز کو آگاہی فراہم کی گئی تھی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا آپ اپنی اپنی گاڑیاں ٹھیک کروالیں۔اب دو سرے مر حلہ میں کارروائی کی جا رہی ہے اگر اس کے باوجود بھی انہوں نے اپنی گاڑیاں ٹھیک نہ کر ائیں ،روٹ پر مٹ نہ بنوائے ،لوڈ سے زائد وزن رکھا تو ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے ۔ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال کسی بھی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا۔