حقوق اللہ کیساتھ حقوق العباد بھی روری:کمشنر
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)جہاں حقوق اللہ ضروری ہیں وہیں حقوق العباد بھی ضروری ہیں،یہ بات کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے النافع ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرانتظام سول ہسپتال میں چلنے والے الشافع ڈائلسز کمپلیکس میں ڈائلسز کے مریضوں میں عید کے تحائف تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔
، ڈ پٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا کہ اس سنٹر میں ڈائلسز کے مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات قابل ستائش ہیں۔،صدر آرگنائزیشن سید امیر حیدر کرمانی نے کہا کہ مریضوں کو تمام سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں اور ان ڈونرز کے بے حد شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے یہ سب ممکن ہوا۔