منشیات فروش گرفتار سوا 2 کلو ہیروئن برآمد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عثمان علی منشیات فروش کو گرفتار کر کے۔۔۔
اس کے قبضہ سے 2 کلو600 گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ قیصر عباس کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتا اور ضلع بھر میں نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے گینگ کے دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔