دریائے چناب کے کنارے لاش برآمد

وزیرآباد(نامہ نگار)دریائے چناب کے کنارے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی۔۔۔
پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول سپتال وزیرآباد منتقل کر دی۔ وزیرآباد کے علاقہ رسولنگر ٹھوکر سائیں سلیم کے قریب دریائے چناب کے کنارے سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش کنارے لگی ہوئی تھی مقامی افراد نے پولیس تھانہ علی پور چٹھہ کو مطلع کیا جنہوں نے لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔