چیمبر ممبرشپ سرٹیفکیٹس کی تجدید کی تاریخ میں توسیع

چیمبر ممبرشپ سرٹیفکیٹس  کی تجدید کی تاریخ میں توسیع

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا محمد صدیق خاں کی بھرپور کاوشوں اور مؤثر جدوجہد کے نتیجے میں چیمبر ممبرشپ سرٹیفکیٹس کی تجدید کی آخری تاریخ میں 20 اپریل 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یہ اہم پیش رفت گوجرانوالہ کے کاروباری طبقے کے لیے بڑی خوشخبری ہے ، جس کا مقصد چیمبر کے معزز ممبران کو مزید وقت اور سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی ممبرشپ کی تجدید کے عمل کو بغیر کسی دشواری کے مکمل کر سکیں۔ اس توسیع کا اعلان ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں