فیروز والہ روڈ تا شیرانوالہ باغ تجاوزات کے خاتمے کا حکم
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہنگامی دورے جاری،انہوں نے نہر اپر چناب، فیروز والہ روڈ تا شیرانوالہ باغ، پسرور روڈ کا دورہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پسرور روڈ کے دونوں اطراف تجاوزات کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کارپوریشن حکام کو روڈ کے اطراف قائم عارضی و پختہ تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکامات جاری کئے ۔ دورہ کے دوران عارضی تجاوزات کو اپنی موجودگی میں ختم کروایا۔ د کانداروں کو وارننگ بھی جاری کی کہ اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے تجاوزات خاتمے کا آپریشن شروع کردیا۔ پختہ و عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور د کانیں سیل بھی کی گئیں۔ انہوں نے فیروز والا، سیالکوٹ بائپاس چوک سے شیرانوالا باغ، پیپلز کالونی اور دیگر ملحقہ علاقوں کے دورہ کے دوران ستھرا پنجاب صفائی آپریشن کا جائزہ لیا، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور امپیریل کے افسران کو روڈز، سروس ایریا، گرین بیلٹس اور گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ عید الفطر کے بعد صفائی آپریشن کو معمول کے مطابق بھرپور طریقے سے شروع کردیا گیا ہے ۔