این سیز،کمیٹیوں،ضلع کونسلز کی آمدن کی جانچ کا فیصلہ

این سیز،کمیٹیوں،ضلع کونسلز کی آمدن کی جانچ کا فیصلہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن کی3میونسپل کارپوریشنز‘6ضلع کونسلز اور26 میونسپل کمیٹیوں کے گزشتہ ایک سال کے ٹیکسز ،فیسوں ،جرمانوں اور عمارتوں کے کرایہ جات کی مد میں اربوں روپے کی آمدن کی چھان بین کا فیصلہ ،جس کیلئے آڈٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ہونے والے بلدیاتی اداروں کے اخراجات اور پی ٹی آئی کی حکومت کے اخراجات کا موازنہ بھی کیا جائے گا رواں سال کے آغاز میں میونسپل کارپوریشنز ،ضلع کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کے ماتحت سرکاری ٹیکسز ، فیسوں ، جرمانوں اور کرایہ جات کی مد میں ہونے والی سالانہ اربوں روپے کی چھان بین نہیں ہورہی تھی جس پر حکومت نے بلدیاتی اداروں کے ریکوری فنڈز کی جانچ پڑتال کیلئے احکامات جاری کردئیے نگران حکومت ،تحریک انصاف کے دورحکومت اورموجودہ حکومت کے دوراقتدار میں ہونے والی آمدن کا موازنہ کیا جائیگا موجودہ حکومت نے حکومتی ٹیکسز اورفیسوں کی ریکوری میں مزید اضافہ کیلئے حکمت عملی اختیارکرنے کی ہدایت کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں