رورل ہیلتھ سنٹر لدھیوالہ مسائل کی آماجگاہ بن گیا

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )رورل ہیلتھ سنٹر لدھیوالہ مسائل کی آماجگاہ بن گیا ،جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیرعملے کا مریضوں سے بدتمیزی کرنا معمول بن گیا دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے باوجودنرسیں ڈیوٹی چھوڑ کر موبائل فون پر گیمز کھیلنے میں مصروف رہنے لگیں۔
مرہم پٹی کرنے والا سٹاف بھی غائب مریضوں کو نجی ہسپتال جانے کا مشورہ دیا جانے لگا ،دو لاکھ کی آبادی والے قصبہ لدھیوالہ وڑائچ میں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے بنائے گئے رورل ہیلتھ سنٹر کے عملے کا مریضوں سے بدتمیزی معمول بن گیا ہے اس حوالے سے خواتین مریضوں کا کہنا ہے کہ جب بدتمیزی کی شکایت کی جاتی ہے تو نرسیں مذاق اڑاتی ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں عملے پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے باوجود نرسز دوران ڈیوٹی فرائض کی ادائیگی کے بجائے فون پر گیمز کھیلتی نظر آتی ہیں اسکے علاوہ صفائی کا ناقص نظام ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ہیں مرہم پٹی کرنے والا عملہ غائب ہونے کی وجہ سے آنے والے مریضوں کو نجی ہسپتال سے مرہم پٹی کروانے کا مشورہ دیا جاتا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسائل کا نوٹس لیا جائے ۔