لدھیوالہ وڑائچ:نوجوان دو سوتیلی بہنوں کو اغوا کر کے لے گیا

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )لدھیوالہ کے محلہ شیرے والا میں نوجوان اپنی ہی دو سوتیلی بہنوں کو اغوا کر کے لے گیا۔۔۔
باپ کی درخوست پر مقدمہ درج بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ کے محلہ شیرے والا کے سجاد خان نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اورگزشتہ روز اس کا سوتیلا بیٹا جمشید اپنی سوتیلی بہنوں اٹھارہ سالہ (م) اور بارہ سالہ (س) کو اغوا کر کے لے گیا تھانہ لدھیوالہ پولیس سجاد خان کی درخواست پر ملزم جمشید کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔