حافظ آباد:ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر موٹر سائیکل سوار بچہ جاں بحق

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ) شاہ پور بھٹیاں کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے ٹرالی کے نیچے آگیا۔۔۔
جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دس سالہ بچہ مرتضیٰ ولد امان اﷲموقع پرجاں بحق جبکہ اسکا پندرہ سالہ بھائی مصطفے ٰ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر پنڈی بھٹیاں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔