گلیانہ :عید الفطر سے قبل قصاب شہریوں کو لوٹنے لگے

گلیانہ (نامہ نگار )عید الفطر کی آمد سے قبل قصابوں کی چھریاں شہریوں پر چلنے لگیں، گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جانے لگا ،انتظامیہ مکمل خاموش تماشائی بن گئی۔۔۔
تفصیل کے مطابق گلیانہ ،آمنہ آباد اورگردونواح میں قصاب مرغی کا گوشت 800 روپے میں فروخت کر رہے ہیں جسکا وزن 900 گرام ہے ۔بڑا گوشت 1200 سے لیکر 1300 روپے کا 900 گرام جبکہ چھوٹا گوشت 2200 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ،انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے جبکہ شہری دونوں ہاتھوں سے لٹ رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر کے ایک روز قبل گلیانہ ملکہ اورگردونواح میں تحصیل انتظامیہ اپنے عملہ کو مختلف مقامات پر تعینات کرے تاکہ کوئی بھی قصاب سرکاری ریٹ سے بڑھ کر گوشت فروخت نہ کرے تاکہ شہری مصنوعی مہنگائی سے محفوظ رہ سکیں ۔