نوشہرہ ورکاں:موٹر سائیکل سوار حادثے میں جاں بحق ، 2 افراد زخمی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )گوجرانوالہ حافظ آباد پر واقع ڈیرہ شاہ جمال گاؤں میں تیز رفتار موٹر سائیکل روڈ کراس کرتے شخص سے ٹکرا گئی۔۔۔
جس سے موٹر سائیکل سوار عمر نصر اﷲ سکنہ نواں کوٹ حافظ آباد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی محمد علی اور راہگیر عبدالرحمن سکنہ ڈیرہ شاہ جمال شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا۔