اے سی کھاریاں کا بس سٹینڈ کا دورہ ،زائد کرایہ وصولی پرکارروائی

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر نے بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کے خلاف کارروائی کی۔۔۔
دورے کے دوران مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے کرایوں کی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ عیدالفطر کے موقع پر عوام کو غیر قانونی کرایوں سے بچایا جا سکے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر مسافروں سے بات چیت کی اور کرایہ نامے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح ہدایت دی کہ تمام ٹرانسپورٹرز سرکاری کرایہ نامے پر سختی سے عمل کریں اور کسی بھی مسافر سے اضافی کرایہ وصول نہ کیا جائے ۔