گجرات ویمن پولیس پنک سکواڈ خواتین کے تحفظ کیلئے سرگرم

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات ویمن پولیس پنک سکواڈ خواتین کے تحفظ کیلئے سرگرم، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے ویمن پولیس اسکواڈ کو دی گئی۔۔۔
الیکٹریکل موٹرسائیکل فراہم کرنے کے بعد ویمن پولیس کا گجرات شہر کے بازاروں میں گشت جاری،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر خواتین اور فیملیز کے تحفظ کے لیے پولیس اسکواڈ کی تعیناتی خوش آئند قدم ہے ۔ خواتین نے اس احسن اقدام پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے محفوظ اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔