صوبائی وزیر اطلاعات عظیٰ بخاری سے لیگی رہنما مدثر نذیر کی ملاقات

 صوبائی وزیر اطلاعات عظیٰ بخاری  سے لیگی رہنما مدثر نذیر کی ملاقات

وزیرآباد(نا مہ نگار)پاکستان کے مسائل کا حل پاکستان کو مستحکم بنانے میں ہے ، انتشار پاکستان کو کھوکھلا کررہی ہے ،ہم سب نے مل کر اس انتشار کو ختم کرنا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

استحکام پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ حکومت اور عوام مل کر ہر سطح پر مل کر جدوجہد کریں،ترقی اورخوشحالی کا دوسرا نام مسلم لیگ (ن)ہے ، ووٹروں کی عزت کے لئے ہر ممکن کر دار ادا کرینگے ، یہ وقت ہے کہ قومی اتحاد وملی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے ملک دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)میاں مدثر نذیرسے ملاقات میں کیا اور میاں مدثر نذیر کو پارٹی پر مشکل حالات میں بھی ڈٹ کر کھڑا رہنے اور پارٹی کے لئے جیلیں کاٹنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں