بلوچستان میں فنڈڈ گروپس دہشتگردی کر رہے ہیں:سالک

بلوچستان میں فنڈڈ گروپس دہشتگردی کر رہے ہیں:سالک

گجرات(سٹی رپورٹر )وفاقی وزیر اوورسیز چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اپوزیشن کی اے پی سی کی کوئی اہمیت ہے اور نہ اس کی ضرورت ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 امریکی سازش کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج امریکہ سے مدد مانگ رہے ہیں، بلوچستان میں فنڈڈ گروپس دہشتگردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں،بھارت اقتصادی طور پر مضبوط ملک بن چکا ہے اس لئے دنیا بھی اس کی بات مانتی ہے ہمیں بھی دنیا سے اپنی باتیں منوانے کے لئے اقتصادی طور پر مضبوط ہونا پڑے گا،بلوچستان سمیت ملک میں دہشت گردی میں بھارت کے کردار کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے وزارت خارجہ کوشش کر رہی ہے بلوچستان کے حالات کئی سال سے ایسے ہی چل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔سالک حسین نے کہا کہ دہشتگردی کے سدباب کے لیے سب جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر بیٹھنا ہو گا، نیشنل سکیورٹی کونسل میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن کو شامل ہونا چاہیے ۔مقامی مارکی میں معززین حلقہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق و سچ کی بات کہی ہے اور حق سچ پر ہی ڈٹے ہیں۔ کسی کے ساتھ نا انصافی کی او رنہ ہی کبھی کسی کے ساتھ نا انصافی ہونے دی ۔ عوام کے جتنے مسائل ہیں انہیں حل کراؤں گا، تمام ترقیاتی کام ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں