گراں فروشی پر 51 دکانیں سیل، 17 افراد گرفتار

گراں فروشی پر 51 دکانیں سیل، 17 افراد گرفتار

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کا عید سے قبل گراں فروشوں کیخلاف آپریشن مزید تیز ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات پر۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان اور اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر) صائمہ خان کا فتومنڈ بازار میں چکن اور سبزی و پھل فروشوں کیخلاف ایکشن گراں فروشی میں ملوث 21 دکانیں سیل، 11 افراد گرفتار، 02 روز کیلئے جیل روانہ۔اس کے علاؤہ ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے گراں فروشی کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرتے ہوئے 22 ہزار 476 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کو 4 لاکھ 41 ہزار 5 سو روپے جرمانہ، 1 مقدمہ، 30 دکانیں سیل اور 6 افراد گرفتار کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ ماہ رمضان اور عید کے دنوں میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز/ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کاروائیاں کریں، صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں