عید ، پردیسیوں کی واپسی شروع ، ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کی کمی کا بہانہ بنا کر اوورچارجنگ

 عید ، پردیسیوں کی واپسی شروع ، ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کی کمی کا بہانہ بنا کر اوورچارجنگ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عید کی چھٹیاں شرو ع ،گوجرانوالہ کی فیکٹریوں ،بنگلوں اور دیگر نجی اداروں میں کام کرنے والے پردیسیوں نے اپنے آبائی علاقوں کی طرف جانا شروع کر دیا ہے تاکہ عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منائی جا سکیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اس کے باجود ٹرانسپورٹرز گاڑیوں کی کمی کا بہانہ کر کے مسافروں کو لوٹ رہے ہیں۔ سیکرٹری آر ٹی اے مصطفی انصاری نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مختلف اڈوں کا ویزٹ کیا اور کرایہ نامہ آویزاں کروایا جبکہ تمام اڈوں پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ۔ اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا جس کے باعث گاڑیوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔رات گئے تک مسافر اڈوں پر خوار ہوتے رہے جبکہ ٹرانسپورٹرز اوور چار جنگ بھی کرتے رہے ۔مسافروں کا کہنا تھا کہ سٹینڈ سے باہر ٹرانسپوٹرز انہیں بلیک میل کرتے ہیں اور ان سے چار گنا زیادہ کرایہ لیتے ہیں۔انہیں مجبوراً گھر پہنچنے کیلئے زائد کرایہ دینا پڑتا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز نے جان بوجھ کر گاڑیوں کی شاٹیج کی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں