گجرات:ڈی سی نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل سنے

گجرات:ڈی سی نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل سنے

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے عوامی مسائل کے حل اور گڈ گورننس کے تحت مختلف اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ڈی سی دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کئی شکایات کا فوری ازالہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوام کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ، سرکاری دفاتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول عاددوال میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل چک منجو، عاددوال، مچھیانہ اور ملحقہ آبادیوں میں جاری سیوریج، نکاسی آب اور واٹر سپلائی کے ترقیاتی منصو بوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج، نکاسی آب اور صاف پانی کی فراہمی کے یہ منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لیے نہایت اہم ہیں اور ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں