3 روزہ قومی تعلیمی کانفرنس 11اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

3 روزہ قومی تعلیمی کانفرنس 11اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)تین روزہ قومی تعلیمی کانفرنس 11 اپریل سے 13 اپریل تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی،اساتذہ کی ذہنی، اخلاقی اور پیشہ ورانہ تربیت کے لئے مختلف سطح پر سیمینار، ورکشاپ، کانفرنسیں اور ٹریننگ سیشن کا انعقاد اشد ضروری ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان پنجاب کے صوبائی سیکرٹری نشرواشاعت عبدالرزاق باجوہ نے ضلع نارووال کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا تنظیم اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام تین روزہ قومی تعلیمی کانفرنس رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے چاروں صوبوں سے پرائمری سے یونیورسٹی تک کے مردو خواتین اساتذہ کرام شریک ہوں گے ۔کانفرنس میں ملکی وغیر ملکی ماہرین تعلیم اپنے مقالہ جات پیش کریں گے ۔کانفرنس میں مختلف قسم کی کتب ودیگر اشیا کے سٹال بھی لگا ئے جا ئیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں