شہر کی دنیا:-ایل ڈی اے افسروں ،ملازموں کی انکوائریاں التوا کاشکار

ایل ڈی اے افسروں ،ملازموں کی انکوائریاں التوا کاشکار

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
ایل ڈی اے افسروں ،ملازموں کی انکوائریاں التوا کاشکار

لاہور (شیخ زین العابدین)کرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں ایل ڈی اے افسران و ملازمین پر شروع ہونے والی انکوائریاں نتیجہ خیز نہ ہوسکیں، انکوائریوں میں ملوث افسروں کی طرف سے اتھارٹی انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے جبکہ انکوائری افسروں کی طرف سے مسلسل انکوائری کو التواکاشکار کیا جارہا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 روزنامہ دنیا کی تحقیقات کے مطابق چیف انجینئر ایل ڈی اے ، چیف انجینئر ٹیپا کے خلاف جاری انکوائری کا نتیجہ نہ نکل سکا۔ اورنج ٹرین کاسٹنگ یارڈ سے متعلق انکوائری بھی مسلسل التوا کا شکار ہورہی۔ ایم ڈی واسا اور ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا تھا،جوہر ٹاؤن میں پلاٹوں کے ہیر پھیر کی جاری انکوائری بھی نتیجہ خیز نہ ہوسکی ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ انکوائری آفیسرز کو جلد از جلد انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں