پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے اختیارات کا تعین

پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے اختیارات کا تعین

لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ، اتھارٹی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوگا، پانچ واساز کے ایم ڈی بھی ڈی جی کے زیر انتظام کام کریں گے . اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا سربراہ وزیر اعلی پنجاب ہوگا۔

 ادارے کو خود مختار بنانے کے لیے پنجاب واٹر اتھارٹی اور واساز اپنا ریونیو خود جنریٹ کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد اتھارٹی کے دائرہ کار، اختیارات اور فنکشنز کا حتمی شکل دے دی گئی، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایکٹ میں کمپنی کے کام کا بھی تعین کر دیا، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوگا، اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا سربراہ وزیر اعلی ٰپنجاب ہوگا،وائس چیئرمین ،چیئرمین پی اینڈ ڈی ،سیکرٹری ہاؤسنگ ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ممبرز ہونگے ،ایم ڈی واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ، چار ٹیکنیکل ممبر جبکہ سیکرٹری ڈی جی اتھارٹی ہوگا، پنجاب واٹر اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ ہر تین ماہ میں ہونا لازم ہوگی،پنجاب کے دیگر اضلاع میں کام کرنے والے واساز بھی اتھارٹی کے زیر انتظام کام کریں گی، ایکٹ میں اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات بھی وضع کر دیئے گئے ، واسا لاہور، فیصل آباد، ملتان ،راولپنڈی اور گوجرانوالہ نئی اتھارٹی کے زیر انتظام کام کریں گے ، پنجاب میں موجود سینی ٹیشن ایجنسیز کو معاملات کے حل کے لیے اتھارٹی کا رخ کرنا پڑے گا، پانی کے بلوں کی رقوم میں کمی یا زیادتی کا اختیار بھی پنجاب واٹر اتھارٹی کے پاس ہوگا،ادارے کو خود مختار بنانے کے لیے پنجاب واٹر اتھارٹی اور واساز اپنا ریونیو خود جنریٹ کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں