کالجوں میں بھارتی گانوں پر ڈانس جیسی سرگرمیوں پر نوٹس

 کالجوں میں بھارتی گانوں پر  ڈانس جیسی سرگرمیوں پر نوٹس

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں بھارتی گانوں پر ڈانس سمیت غیر اخلاقی اور نازیبا سرگرمیوں پر سخت نوٹس لے لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

صوبے بھر کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو سرکلر جاری کر دیا جس کے مطابق کالجز میں سپورٹس گالا اور فن فیئرز میں ڈانسز اور بھارتی گانے ممنوع ہیں جبکہ نازیبا لباس اور جملے بھی بولنے کی اجازت نہیں ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سرکلر میں واضح کیا گیا کہ کالجز انتظامیہ کی ذمہ داری بچے اور بچیوں کی تعلیم و تربیت ہے ۔سرکلر میں خبردار کیا گیا کہ آئندہ اس بابت خلاف ورزی پر ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں