چکن کی قیمت میں اضافے کیخلاف درخواست پر نوٹس

چکن کی قیمت میں اضافے  کیخلاف درخواست پر نوٹس

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں چکن کی قیمت میں اضافے کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جسٹس فاروق حیدر نے اظہر صدیق کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں چکن کی قیمت میں اضافے کو چیلنج کیا گیا،وکیل نے بتایا کہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی چکن کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور اس کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام ہے ۔ عدالت نے درخواست پر دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں