محکمہ ماحولیات: 2ہفتوں کے دوران 30اینٹوں کے بھٹے مسمار

 محکمہ ماحولیات: 2ہفتوں کے دوران 30اینٹوں کے بھٹے مسمار

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)ادارہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے کریک ڈاؤن جاری رہا ، 2ہفتوں کے دوران 30اینٹوں کے بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ترجمان ادارہ ماحولیات ساجد بشیر نے بتایا ادارہ ماحولیات پنجاب کی یکم مارچ سے اب تک پنجاب بھر میں 15اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ 45ایف آئی آرز درج کر ائی گئیں ۔ دو ہفتوں کے دوران 549انڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن کی گئی ، 15لاکھ کے جرمانے ، 3سیل جبکہ 2کے خلاف ایف آئی آرز درج کر ائی گئی ۔ پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیوں کے دوران5752انسپکشن کی گئیں، 33925کلو بیگز ضبط جبکہ 14ایف آئی آرز درج کر ائی گئی ۔ ترجمان نے بتایا 1015کار سروس سٹیشن کی انسپکشن کے دوران 20سٹیشن سیل کے ساتھ ساتھ 20000کے جرمانے کئے گئے ۔ انڈسٹریل یونٹس اور اینٹوں کے بھٹوں کو اب تک 25کروڑ سے زائد کے جرمانے کئے جا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں