کریک ڈاؤن، 7اشتہاری،2منشیات فروش گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا) ڈی پی او محمدعیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 7اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا، 53بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔۔۔
پولیس نے 2منشیات فروشوں کوپکڑکران سے ڈیڑھ کلوچرس قبضہ میں لے لی، جبکہ ایک پتنگ باز بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے مطابق ڈی پی او محمدعیسیٰ خاں کی قیادت میں ضلع بھرمیں مختلف جرائم میں ملوث کریمنلز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھرپور ایکشن جاری ہے ، پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 7اشتہاریوں اور2 منشیات فروشوں کو پکڑکر ڈیڑھ کلوگرام چرس قبضہ میں لے لی، جبکہ ایک پتنگ باز کو بھی گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او محمدعیسیٰ خاں کاکہنا ہے کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے پولیس دن رات کوشاں ہے ۔