ایل ڈی اے سٹی :تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

ایل ڈی اے سٹی :تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کا اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی اے کے صوبائی دارالحکومت میں جاری منصوبوں کی پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چناب روڈ کی تعمیر میں پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔ریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی میں انڈر گراؤنڈ الیکٹریفکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کی سٹرکچر پلان روڈ کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ پلان بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ کمرشل زون اور ٹولٹنن مارکیٹ کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی، گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سبزہ زار مین بلیوارڈ، جان محمد روڈ اور دیگر کاموں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں