غیر مسلموں تک اسلام کی آگاہی دینا آج کا بڑا چیلنج : ذاکر نائیک

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال سے ملاقات۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج الفرید ظفر نے کہا ہے کہ معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر زاکر نائیک نے تبلیغ دین اور اشاعت اسلام میں نمایاں کردار ادا کیا۔
اس امر کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے یہاں ڈاکٹر زاکر نائیک کے ساتھ خصوصی نشست کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرذاکر نائیک نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علمائے کرام کودین کی صحیح تعلیمات کی نشرواشاعت کا کام مزید تیز کر دینا چاہیے۔ آج کے دورمیں سب سے بڑا چیلنج دین اسلام کے بارے میں غیر مسلموں کو آگاہی اور معلومات فراہم کرنا ہے اگر یہ کام بین الاقوامی سطح پر پوری تنظیم اور منصوبہ بندی سے کیا جائے تو اس سے بڑھ کر اسلام کی کوئی اور خدمت نہیں ہو سکتی۔