ٹی بی کے سالانہ 9 لاکھ مریض، 50 ہزار ہلاکتیں

 ٹی بی کے سالانہ 9 لاکھ مریض، 50 ہزار ہلاکتیں

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ٹی بی کی بیماری کے عالمی دن کے موقع پرگلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

قیادت ایم ایس پروفیسر حامد حسن نے کی،واک میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد آصف، پروفیسر ظہیر اختر ،ایسوسی ایٹ پروفیسر ثاقب مشرف ،ڈاکٹر قائم دین جنرل سرجن،پروفیسر ارشد علی،پروفیسر وسیم شفقت نے بھی شرکت کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر حامد حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹی بی ایک جان لیوا مرض ہے لیکن یہ قابل علاج ہے ، بروقت تشخیص، احتیاط اور اس کے علا ج کا مکمل کورس کرنے سے مریض جلد صحت یاب ہوجاتا ہے ۔اس کی علامات میں کھانسی اور بخار دو سے تین ہفتے سے زیادہ ہونا، وزن میں کمی اور بھوک کا نا لگنا شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں سالانہ آٹھ سے نو لاکھ افراد ٹی بی کی بیماری مبتلا ہوجاتے ہیں، بروقت علاج نہ ہونے سے سالانہ پچاس ہزار افراد ٹی بی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ علاوہ ازیں چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر فرزند علی نے ٹی بی ڈے کے حوالے سے جاری بیان میں  کہا ٹی بی ابتدائی طور پر ہر انسانی پھیپھڑوں کو ناکارہ کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کے دوسرے حصوں کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے ۔پوری دنیا کی ایک چوتھائی آبادی اس بیماری سے متاثر ہے، اس میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں