ایجوکیشن اتھارٹی : 450چھوٹے ملازمین کو عید پر بھی تنخواہ نہ مل سکی

لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے درجہ چہارم کے ملازمین کو عید پر بھی تنخواہیں نہیں ملیں گی۔ ساڑھے چار سو ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم اور سیکرٹری سکول کی جانب سے تنخواہوں کا معاملہ حل کر انے کی یقین دہانی کر ائی گئی ۔ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے عید پر بچوں کے کپڑے نہیں خرید سکیں گے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ تین سو 22 ملازمین کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ ہوا ہے اور اس حوالے سے اے جی آفس کو آگاہ کر دیا مگر عید کی چھٹیوں کی وجہ سے تنخواہیں بعد میں جاری ہونگی۔