ہر گزرتے دن کیساتھ معاشی بحران سنگین ہورہا، تیمور مہے

ملتان(لیڈی رپورٹر )بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے رہنما تحریک انصاف نے اہلیان حلقہ NA148کے لئے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو آزاد ہوئے 78سال ہوگئے۔۔
کیا ہم نے وہ مقصد پورا کیا جس مقصد کے لئے یہ ملک حاصل کیا ہم وہ مقصد ہی بھول چکے ہیں صرف اپنے اور اپنے اہلخانہ کے بہتر مستقبل کے لئے ہی بھاگ دوڑکررہے ہیں جبکہ ہمیں پہلے اس ملک کی تعمیر وترقی اور بہتر مستقبل کے لئے سوچنا چاہئے کیونکہ جب یہ ملک ترقی کی منال طے کریگا تو خود بخود اس ملک میں رہنے والوں کا طرز زندگی بھی بدلے گا اورآگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا ہوگا اور ہمیں پھرسے اپنے اندر 1947سے پہلے والا وہ جذبہ وہ جنون پیدا کرنا ہے جس کی وجہ سے ہم نے یہ ملک پاکستان حاصل کیا۔اللہ کی فضل و کرم سے اس ملک پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں اگر کمی ہے تو صرف اور صرف آپسی اتحاد کی جب ہم مل کر اپنے ذاتی اختلافات کوختم کرکے آگے بڑھیں گے ملک وقوم کے بہتر مستقبل کے لئے سوچیں گے تو کوئی بھی ملک ہمیں اس ترقی کے دوڑ میں شکست نہیں دے سکے گا۔ملک ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ معاشی بحران کا شکار ہورہا ہے جس کی وجہ سے غربت،بیروز گاری اور جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ہمیں اس معاشی بحران پر جلد از جلد قابو پانا ہے ۔