سکولوں اور ایجوکیشن اتھارٹیز کی کاکردگی جانچنے کیلئے نیا طریقہ کار وضع

لاہور(خبرنگار)سکولوں اور ایجوکیشن اتھارٹیز کی کاکردگی جانچنے کے لئے نیا طریقہ کار وضع کر دیا گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز، سکولوں سربراہوں اور ذیلی اداروں کو اہداف دے دئیے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے کی پرفارمنس انڈیکیٹر جاری کردئیے، کے پی آئیز 100 نمبرز کے ہونگے ۔طلبا کی کلاسز پوری کرنے، سکولوں سے متعلق درست اور بروقت معلومات دینے کے 10 ،10 نمبر، داخلہ ہدف، حاضری کے 5، 5 نمبر ہونگے ۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا تھا کے پی آئیز پورے نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔