72 سرکاری محکمے واسا کے 1 ارب 31 کروڑ کے نادہندہ

 72 سرکاری محکمے واسا کے 1 ارب 31 کروڑ کے نادہندہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وفاق اور پنجاب کے 72 محکمے واسا کے نادہندہ نکلے، محکموں نے ایک دہائی سے 1 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ 98 ہزار روپے ادا نہیں کئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

واسا نے سیوریج اور واٹر سپلائی نادہندہ اداروں کو واجب الادا رقم جمع کرانے کا حتمی نوٹس جاری کر دیا۔سی اینڈ ڈبلیو 9 کروڑ 74 لاکھ ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 2 کروڑ 3 لاکھ ،ہیلتھ ایک کروڑ 10 لاکھ ،پی ایچ اے 4 کروڑ 72 لاکھ، واپڈا 3 کروڑ 11 لاکھ ، وائلڈ لائف 26 لاکھ 20 ہزار ،ایچ ای سی 19 لاکھ 59 ہزار ،لائیو سٹاک 50 لاکھ 27 ہزار ،میونسپل کارپوریشن1کروڑ 11 لاکھ ،پاکستان ریلویز 81 لاکھ 57 ہزار ،پنجاب اسمبلی 16 لاکھ 93 ہزار ،ایس اینڈ جی اے ڈی ایک کروڑ 42 لاکھ ، ایف بی آر 21 لاکھ 35 ہزار ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی 20 لاکھ 50 ہزار ،پی اینڈ ڈی 64 لاکھ، پنجاب پولیس 48 لاکھ، ریسکیو 14 لاکھ ،پنجاب روڈ ٹرانسپورٹیشن 36 لاکھ ،آرکیالوجی 41 لاکھ 10 ہزار ،محکمہ اوقاف 6 کروڑ 13 لاکھ ،محکمہ جنگلات 60 لاکھ 93 ہزار ،ایس این جی پی ایل 71 لاکھ 20 ہزار ، سٹیل ملز 69 لاکھ 72 ہزار ،سول ڈویژن ایک کروڑ 51 لاکھ، سول ڈیفنس 25 لاکھ 35 ہزار ،لاہور زو 10 لاکھ 74 ہزار روپے کا نادہندہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں