10ہزار ریسکیورز عید تعطیلات پر متعین، ایمرجنسی پلان مرتب

 10ہزار ریسکیورز عید تعطیلات پر متعین، ایمرجنسی پلان مرتب

لاہور(کرائم رپورٹر)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران پنجاب میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے میڈیکل کور و ریسکیو ایمرجنسی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ایمرجنسی کور فراہم کرنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کو بریفنگ دی کہ صوبے میں عید تعطیلات کے دوران 10ہزار سے زائد ریسکیورز متعین ہوں گے ،پنجاب بھر میں497 اہم عید کے اجتماعات کے مقامات پربھی ریسکیورز کو تعینات کیا جائے گا۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں 1942 ریسکیو موٹر بائیکس، 827 ایمرجنسی ایمبولینسز، 326 فائر وہیکلز اور 86 ریسکیو گاڑیاں بھی ریسکیو سروسز میں مصروف بہ عمل ہوں گی۔ ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں صوبائی مانیٹرنگ سیل اور پیشنٹ ٹرانسفر سروسز سیل 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں