پی این آئی ایل لسٹ کیس ، اظہر صدیق کے پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس برہم

پی این آئی ایل لسٹ کیس ، اظہر صدیق  کے پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس برہم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پی این آئی ایل لسٹ کے کیس میں متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 چیف جسٹس عالیہ نیلم اظہر صدیق کے پیش نہ ہونے پر برہم ہو گئیں، ان کا کہنا تھا کہ کدھر ہیں وکیل صاحب، درخواست دائر کرکے غائب ہو جاتے ہیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا جب فریقین نے جواب جمع کرادیا تو درخواست بازی کیوں کی جارہی ہے ، ویسے تو وکیل صاحب بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن کیس کے وقت نہیں آتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں