اغوا کے مختلف واقعات، طالبہ سمیت 4خواتین غائب، مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد دیگر نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔شاہ شمس پولیس کو محمد اقبال نے بتایا کہ ملزم اسکی بہن کو اغوا کرکے فرار ہوگیا ۔۔
ممتاز آباد پولیس کو رانی بی بی نے بتایا کہ نامعلوم ملزم میری بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے قطب پور پولیس کو شاہد نواز نے بتایا کہ سسرال گیا ہواتھا واپس آیا تو میری ملازمہ عاصمہ بی بی گھر موجود نہ تھی پتاجوئی کی گئی تو معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزم بھگاکر لے گئے جبکہ کوتوالی پولیس کو مظہر نے بتایا کہ میری بیٹی وومن یونیورسٹی گئی مگر واپس نہ آئی جسے نامعلوم ملزم اغوا کرکے فرار ہوگئے۔