الخدمت فائونڈیشن،چائلڈ پروٹیکشن سینٹر میں گفٹ تقسیم

الخدمت فائونڈیشن،چائلڈ پروٹیکشن سینٹر میں گفٹ تقسیم

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے چائلڈ پروٹیکشن سینٹر وہاڑی میں ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تعلیم حاصل کرنے والے 40سے زائد مستحق بچوں میں کپڑے جوتے اور عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بطور مہمان گرامی معروف شاعر مجید سالک ،پروفیسر ڈاکٹر اکرم عتیق،انچارج تحفظ مرکز وہاڑی میڈم شمیم اختر اور ضلعی جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی ملک مقصود اطہر اعوان نے شرکت کی کوآرڈینیٹر چائلڈ پروٹیکشن سینٹر گلزار انصاری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کو مستحق بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں ایک اچھے شہری بنانے پر خراج تحسین کیا آخر میں مہمانوں نے بچوں میں کپڑے جوتے اور عید گفٹ تقسیم کئے تحائف لینے پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں