قیدیوں سے عزیز اوقارب کی ملاقات اور کال کیلئے انتظامات کرنے کا حکم

لاہور(کرائم رپورٹر)قیدیوں کی عیدالفطر پر عزیز واقارب سے ملاقات کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیاگیا، قیدیوں سے عزیز اوقارب کی ملاقات اور کال کیلئے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
اس حوالے سے انتظامات اور سٹاف ڈیوٹیوں بارے تفصیلات واٹس ایپ گروپ میں شیئر کرنے کا حکم دیا گیا۔ دوران ملاقات کسی قسم کی بد عنوانی کے امکانات کو مکمل طور پر ختم کیا جائے ،سپر نٹنڈنٹ، ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ ودیگر ڈیوٹی افسر موقع پر شکایات کا ازالہ کریں۔عید کے ایام میں صبح 8سے شام 5بجے تک پی سی او ٹیلیفون کی سہولت میسر ہوگی۔