چلڈرن ہسپتال میں گارڈ کی بچی سے زیادتی کی کوشش،پولیس نے گلاب دیوی میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چلڈرن ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ کی بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے معاملہ پرنصیر آباد پولیس نے ایف آئی آر میں وقوعہ گلاب دیوی ہسپتال کا درج کرلیا۔
ترجمان گلاب دیوی ہسپتال قدیر شکیل نے تردید کرتے ہوئے کہا یہ واقعہ گلاب دیوی ہسپتال میں پیش نہیں آیا، چلڈرن ہسپتال میں ہوا جس کی تصدیق چلڈرن ہسپتال انتظامیہ اور مقامی پولیس بھی کررہی ہے۔