مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار ،تیسرافرار

قصور(نمائندہ دنیا)تھانہ اے ڈویژن کی حدود کچی آبادی شہباز خاں روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، تیسرا فرار ہوگیا۔
گزشتہ روز پولیس اہلکاروں نے منڈی موڑ کے قریب ناکہ پر موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس نے تعاقب کیا تو کچی آبادی شہباز خاں روڈ پر ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے زخمی انکے 2ساتھیوں رضوان اور عثمان کوپولیس نے پکڑلیا، تیسرا ساتھی عمران فرار ہو گیا۔