سٹور پر لاکھوں کا ڈاکہ 2 موٹرسائیکلیں چوری

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔۔۔
ڈھٹے کنگن پور میں ڈاکوؤں نے سٹورمیں گھس کراس کے مالک محمداظہر نواز اور بیٹے نبیل اظہر سے اسلحہ کی نوک پر1لاکھ 30ہزار نقدی ،موبائل ،کیلوں صدر کے نزدیک محمداشرف سے ڈاکوؤں نے 65ہزار نقدی ، موبائل فون ، کوٹ رادھاکشن پلی کے نزدیک احسان الرحمان سے ڈاکوؤں نے 2ہزار200نقدی اور موبائل فون چھین لیا، پرانا لاری اڈا سے محمدارشد کی موٹرسائیکل، کوٹ رادھاکشن میں شعیب یعقوب کی موٹرسائیکل مسجد کے باہر سے چوری ہوگئی۔